۳۰ شهریور ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 20, 2024
آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی

حوزہ / ایران کے نامور عالم دین اور شیعہ مرجع تقلید نے کہا: منحرف اور گمراہ فرقوں سے علمی بحث و جدل بہت مفید اور سودمند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے "تصوف" کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کرنے والوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام ہر دین و مکتب سے برتر ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی نے مزید کہا: اگر ہم اسلامی معارف سے محکم اور مدلّل مطالب اخذ کر کے معاشرے میں ان کی ترویج کریں تو ہم کامیاب ہیں۔ قرآن کریم بھی کہتا ہے کہ پریشان نہ ہوں اگر آپ باایمان ہیں تو سب سے افضل ہیں پس محنت اور جدوجہد کریں اور اگر کسی جگہ کامیاب نہ ہوئے تو سمجھ لیجئے یہ آپ کی کمزوری ہے۔

دینی علوم کے اس نامور استاد نے علمی مباحث میں کامیابی کی ایک شرط تواضع کو قرار دیتے ہوئے کہا: تواضع انسان کو علمی طاقت عطا کرتی ہے اور اس کی زبان کو قوتِ گویائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا: گمراہ فرقوں کے مقابلے میں آپ کا قیام بہت زیادہ سودمند اور مفید ہے۔ ان فرقوں سے علمی بحث و جدل میں ایسے افراد کا انتخاب کریں جو منکسر المزاج، با ادب اور با اخلاق ہونے کے ساتھ ساتھ اہلِ علم بھی ہوں اور جو انہیں علمی انداز میں جواب دے سکیں۔

انہوں نے کہا: خداوند عالم نے قرآن کریم کو علمی کتاب قرار دیا ہے تاکہ ہم اس میں غور و فکر کریں اور دوسروں تک بھی اس کی تعلیمات پہنچائیں۔ میں آپ کے اس کام کی مکمل تائید کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ آُپ کامیاب ہوں اور آپ کی کامیابی کی خوشخبری سننے کا منتظر ہوں۔ اپنے گروہ کے دیگر افراد(جو اب یہاں موجود نہیں ہیں) تک میرا سلام پہنچا دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .